
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
یو این
ہفتہ 23 اگست 2025
19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 اگست 2025ء) غزہ شہر پر اسرائیل کے حملوں میں شدت آ رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ اور اس کے امدادی شراکت داروں نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں پر اس کارروائی کے تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ رات گئے جبالیہ، البلاد اور النزلہ میں کئی حملے کیے گئے جن کے باعث ان جگہوں سے تقریباً 900 افراد نے شیخ ردوان اور شہر کے مغربی علاقوں کی طرف نقل مکانی کی ہے۔
اقوام متحدہ نے متحارب فریقین سے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں، امدادی کارکنوں اور ایسے لوگوں کو تحفظ دینا ان کی ذمہ داری ہے جو نقل مکانی نہیں کر سکتے یا نہیں کرنا چاہتے۔
'اوچا' نے کہا ہے کہ علاقے سے انخلا کرنے والوں کو محفوظ راستہ ملنا چاہیے اور اگر وہ چاہیں اور حالات اجازت دیں تو انہیں واپس آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
(جاری ہے)
ادارے نے شہریوں کی انسانی امداد اور بنیادی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں تمام دستیاب راستوں اور راہداریوں سے انسانی امداد کی فراہمی ہونی چاہیے اور امدادی ٹیموں کو ضرورت کے مطابق امداد مہیا کرنے کے لیے محفوظ، قابل بھروسہ اور متواتر رسائی میسر آنی چاہیے۔
ہسپتالوں پر بڑھتا بوجھ
غزہ شہر پر حملے شروع ہونے کے بعد ہسپتالوں میں ہنگامی طبی امداد کے شعبے زخمیوں سے بھرنے لگے ہیں۔
امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ عسکری کارروائیوں میں وسعت آنے سے طبی نظام پر بوجھ میں اضافہ ہو جائے گا جو پہلے ہی تباہی کے دھانے پر ہے۔غزہ کے تقریباً نصف ہسپتال غزہ شہر میں واقع ہیں اور مریضوں کے لیے 40 فیصد بستر بھی اسی علاقے میں دستیاب ہیں۔ جنوبی غزہ میں بہت سے طبی مراکز میں بستروں کی تعداد مریضوں اور زخمیوں کی ضروریات پوری نہیں کرتیں۔
امدادی اداروں نے کہا ہے کہ طبی نظام تک رسائی فی الفور بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید قابل انسداد اموات سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.