لله*ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے چار سال سے مفرور ڈکیتی کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

9رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے چار سال سے مفرور ڈکیتی کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سال 2022 میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والا ملزم فیاض لنگاہ اشتہاری قرار پانے پر چار سال سے مفرور چلا آرہا تھا، ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ محمد امتیاز اور ٹیم میں شامل سب انسپکٹر ملک نیاز احمد و دیگر پولیس پارٹی نے پیشہ ورانہ مہارت سے اس کیس پر کام کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کرتے ہوئے دوران تفتیش انکشاف پر ایس او پی کے مطابق نشاہدہی شدہ مقام پر ایس او پی کے مطابق لے جاکر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل تیس بور تین روند برآمد ہونے پر مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے آئندہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہی

متعلقہ عنوان :