سیالکوٹ، قلعہ کالروالا پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل پر ناجائز اسلحہ لے جانے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر ناجائز اسلحہ لے جانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق قلعہ کالروالا پولیس نے موضع گھٹیالیاں کی طرف سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جو فوری واپسی کے لئے مڑ گیا ۔ پولیس نے موٹر سائیکل کا پیچھا کر کے روکا تو موٹرسائیکل سوار ملزم محمد شفیق سے بیگ برآمد ہوا جس میں تین رائفلیں تھیں۔ ملزم رائفلوں کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا تو پولیس نے اسے گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :