28صفر یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ہفتہ 23 اگست 2025 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) 28صفرالمظفریوم شہادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر 28صفر کے مرکزی جلوس و مجلس پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ۔28 صفر المظفر کے مرکزی جلوس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے سرگودھا پولیس کی 01 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی۔

جلوس و مجلس کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کیے گئے۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر یقینی بنایا گیا ۔جلوس کی نگرانی کے لیے خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔ علاؤہ ازیں پولیس موبائل کیم و سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے جلوس کی لائیو مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔

(جاری ہے)

شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ سرگودھا شہر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق فول پروف سکیورٹی انتظامات فراہم کی جا رہی ہے۔ پرامن جلوس کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔