گ*کالاشاہ کاکو،تیزرفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ، دو نوجوان جاں بحق

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

I کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)کالاشاہ کاکو ،جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا ، دو نوجوان جاں بحق، بتایاگیا ہے کہ کالاشاہ کاکو جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک کے قریب لاہور کی طرف جانیوالے تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار فہد ولد نثار بھلہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ سرفراز ولد زاہد کو ریسکیو 1122نے طبی امداد کیبعد ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے دونوں نوجوان مریدکے کے رہائشی اور کزن تھے ۔ دوائی لینے کیلئے رچنا ٹائون جارہے تھے