}کالاشاہ کاکو،تدفین کے تیسرے روز مرنیوالا شخص زندہ گھر پہنچ گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

+کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)کالاشاہ کاکو،تدفین کے تیسرے روز مرنیوالا شخص زندہ گھر پہنچ گیا، اہل خانہ خوشی سے نیہال۔ کالاشاہ کاکو کی آبادی راوی ریان میں اتنہائی د لچسپ واقعہ پیش آیا ۔ 36سالہ ملک ممتاز ولد عبد الرزاق عرف تاجا ویلڈر چہلم امام حسین کے سلسلہ میں پیدل قافلہ کیساتھ لاہورروانہ ہوا اور لاپتہ ہوگیا ۔

جس کے بعد اہل خانہ تلاش کیلئے دن رات ہسپتال، پولیس سٹیشنوں کا چکر لگاتے رہے مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ تین روزقبل گمشدہ شخص کی بہن تھانہ نولکھا لاہور سے نامعلوم پرانی نعش کو اپنالاپتہ بھائی شناخت کرکے میت لے آئی جسے اہل خانہ نے نماز جنازہ کے بعد قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا اور آگے روز قل شریف کا ختم بھی کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

انکے گھر میں تعزیت کیلئے آنیوالوں کا تندھا بند رہا ۔

گذشتہ روز مقامی کونسلر سیٹھ محمد اشرف کے ذریعے اطلاع ملی کہ مرنیوالا ملک ممتاز زندہ ہے اور اسکے لاہور شوز فیکٹری میں رہ رہا ہے ۔ جس پر اہل خانہ اپنے عزیز کو لینے لاہور پہنچ گئے ۔ اور خوشی سے نیہال ہوگئے یہ خبر پورے علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اہل خانہ نے نامعلوم نعش کو اپنا عزیز سمجھ کر تدفین کرکے سوگ مناتے رہے اور انکا مرنے والا عزیز زندہ گھر پہنچ گیا

متعلقہ عنوان :