ئ*چنیوٹ،اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری

دودھ بردار گاڑیوں سمیت متعدد فوڈ بزنسز کی چیکنگ ،قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

ڈ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔سٹی اور گردونواح میں دودھ بردار گاڑیوں سمیت متعدد فوڈ بزنسز کی چیکنگ کے دوران قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 60ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ کریانہ سٹور سے 6 کلو زائد المیعاد اشیائے خورو نوش کو برآمد کر کے تلف،فوڈ پوائنٹس اور میٹ شاپس کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بلا خوف و خطر جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :