کیسکو کی جانب سے اضافی بلوں کے خلاف آ ل پارٹیز ٹریڈ یونینز کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 23 اگست 2025 21:35

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)کیسکو کی جانب سے بجلی کی اضافی بلوں کے خلاف آل پارٹیز ٹریڈ یونیئنز اور عوام سراپا احتجاج بازار بند، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ قلات میں آل پارٹیز کا بجلی کی بلوں کے اضافہ کے خلاف میونسپل کمیٹی کے سبزاہ زار میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں ٹریڈ یونیئنز اور عوام کی بڑی تعداد اپنی اضافی بلوں کے ساتھ شریک ہوئے اجلاس کے بعد ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بازار چوک پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت میر منیراحمد شاہوانی۔

حاجی عزیز مغل۔احمد نواز بلوچ صاحبزادہ مفتی طیب حیدری۔ مبارک محمد حسنی۔فضل الرحمن رحمانی۔وڈیرہ رحیم مینگل۔

(جاری ہے)

مفتی ناصر مینگل۔میر صدام لہڑی۔چیرمین عبدالواحد پندرانی اور دیگر نے کی جبکہ بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا اور تمام کاروباری مراکز بند رہے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کیسکو اپنے چوری شدہ یونٹس کی بلز عوام سے وصول کرنا چاہتی ہے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرز پر منتقل کر نے باوجود کیسکو انہیں بجلی فراہم کررہی ہے اور اس کے پیسے اپنے جیبوں میں ڈال کر اضافی یونٹس کی بلز عوام کے جیبوں سے نکالنے کو شش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرز پر منتقل کیئے گئے ہیں مگر ان کے بجلی بلز انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ قلات کے صارفین اضافی بلوں کی درستگی تک بجلی کے بلز ادا نہیں کرینگے اور اضافی بلوں کو خاتمے کے لیئے قلات میں بروز پیر 25 اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہیگا۔