چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر پر بھاگ میں ڈپٹی کمشنر کچھی کا کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 23 اگست 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی احکامات پر ہفتہ کو سب ڈویژن بھاگ میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی صدارت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ایف سی سبی اسکاوٹس کے ونگ کمانڈر کرنل زبیر سمیت پولیس ، لیویز اور دیگر سول و انتظامی آفیسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے مختلف محکمہ جات میں درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شہریوں کےبنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہیں ،سائلین کو ریلیف دیکر عوامی خدمت کو یقینی بنارہے ہیں ۔