Live Updates

اس ٹیم کیساتھ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں، کرس سری کانت

کھل کر ٹیم کی حکمت عملی پر سوال اٹھائے ہیں جس سے اسکواڈ کے انتخاب، بیٹنگ آرڈر اور مجموعی تیاری پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں

جمعرات 28 اگست 2025 23:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے انڈین ٹیم کی تیاریوں پر سابق چیف سلیکٹر اور کرکٹر نے سوالات اٹھا دیے۔مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں چند ماہ ہی باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں بھارت کی تیاریوں پر سابق چیف سلیکٹر کرس سری کانت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، انھوں نے کھل کر ٹیم کی حکمت عملی پر سوال اٹھائے ہیں جس سے اسکواڈ کے انتخاب، بیٹنگ آرڈر اور مجموعی تیاری پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے، سری کانت نے کہا کہ ''ہم اس ٹیم کے ساتھ ایشیا کپ تو جیت سکتے ہیں، لیکن اس گروپ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سری کانت نے کہا کہ کیا یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے، جو مشکل سے چھ ماہ دور ہی ایسا لگتا ہے کہ انتخاب حالیہ فارم کے بجائے ماضی کی کارکردگی پر کیے گئے ہیں۔سابق سلیکٹر سری کانت نے رنکو سنگھ، شیوم ڈوبے اور ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کرنے پر بھی تنقید کی، انھوں نے آئی پی ایل 2025 میں ان کھلاڑیوں کی واجبی کارکردگی کو بھی اجاگر کیا۔اگرچہ بھارتی ٹیم آنے والے ایشیا کپ کے لیے مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم سری کانت کا خیال ہے کہ یہ عالمی کپ ٹرافی کو وطن لانے کے لیے یہ ٹیم کافی نہیں ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات