فیصل آبا میں تین سال سے مطلوب ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 28 اگست 2025 16:22

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)فیصل آباد ۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او مرید والہ کی بڑی کاروائی تین سال سے مطلوب ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار ایس ایچ او مرید والہ انسپکٹر محمد سرفراز نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے اشتہاری ملزم یعقوب کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تین سال قبل ملزم یعقوب نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے اسلحہ کے زور پر ہنڈائی ڈالہ، نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گیا تھا۔تھانہ مرید والہ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں