سعودی عرب ، انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025اختتام پذیر،31ملین ریال سے زیادہ کے سودے طے پائے

جمعرات 28 اگست 2025 15:44

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میںانٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2025 31 ملین ریال سے زیادہ کے سودوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ ایونٹ 21 دن 5 سے 25 اگست 2025 تک جاری رہا۔19 مقامی فارموں سمیت 23 ملکوں کے 76 فالکن بریڈرز نے شرکت کی اور مجموعی طور پر ایک ہزار 103 فالکن فروخت کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :