ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں پر طلبا کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2025 15:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سعودی عرب کی ریاض پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایکس اکاونٹ ہر بیان میں کہا گیا کہ آپ کی عمر 6 سے 18 سال کے درمیان ہے یا آپ یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کے اہل ہیں۔

50 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ یا اقامہ کے ساتھ سکول انرولمنٹ لیٹر، یونیورسٹی کا شناختی کارڈ کے ساتھ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کسی بھی دفتر کا وزٹ کریں اور آج ہی سے سستے، محفوظ اور آسان سفر سے انجوائے کریں۔اس اقدام کا مقصد خاندانوں کی مدد، ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا اور ٹرانسپورٹیش کے جدید ذرائع پر انحصار کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :