جے یو آئی کی جانب سے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے جیکب آباد میں جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 28 اگست 2025 17:19

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) جے یو آئی کی جانب سے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے جیکب آباد میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جلسہ 29 اگست کو جامع مسجد حیدر کرار جیکب آباد میں منعقد ہوگا، اس موقع پر درگاہ عالیہ پیر شریف کے معروف عالم دین مولانا عبدالمجیب قریشی خصوصی خطاب کریں گے، جلسے کی صدارت جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کریں گے جبکہ جے یو آئی کے رہنما حافظ میر محمد بنگلانی، مولانا نصراللہ گھنیو سمیت دیگر علماء کرام بھی شرکت کریں گے، منتظمین کے مطابق یہ اجتماع عاشقان رسول ﷺ کے لیے روحانی تجدید کا ذریعہ ثابت ہوگا، جہاں علم دین کی روشنی اور پیغامِ مصطفی ﷺ کو اجاگر کیا جائے گا یہ اعلان چیئرمین کمیٹی حافظ محمود مہر نے پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔

متعلقہ عنوان :