شیخوپورہ ریجن میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔جی ایم سوئی ناردرن گیس پائپ لائن شیخوپورہ ریجن ، میاں سہیل اکرم

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 28 اگست 2025 16:45

شیخوپورہ : جی ایم سوئی گیس نادرن گیس پائپ لائن شیخوپورہ ریجن میاں سہیل اکرم نے کہا ہے کہ گیس کی بروقت فراہمی اور لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے ریجن شیخوپورہ کے مختلف علاقوں شاہدرہ ،مرید کے، شاہکوٹ اور سٹی شیخوپورہ میں ایک سو کلومیٹر کے قریب پائپ لائن کو تیزی کے ساتھ بچھایا جا رہا ہے انہوں نے اپنے افس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 40 سال سے زائد عرصہ سے بچھائی گئی لوہے کی پائپ لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو بروقت گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ محکمہ کو لائن لاسز میں بھی کمی آئے اس وقت 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ کی لاگت سے گیس لائن پائپوں کو بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے شہری جھوٹی اور پروپگنڈا والی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سوئی گیس اپنے صارفین کی آسانی اور سہولیات کے لیے ہمہ وقت کام کر رہا ہے فیلڈ میں ٹیمیں میں متحرک ہیں جبکہ جن جگہوں پر کھدائی کی گئی ہے محکمہ سوئی گیس بہت جلد پائپ لائنوں کو بچھا کر اور ان کو چالو کرنے کے بعد از سر نو کنکشن بحال ہو جانے کے فورا بعد ان کو اصلی حالت میں بحال کر دے گا جس کے لیے ٹارگٹ 30 ستمبر مقرر کیا گیا ہے امید ہے اس وقت تک تمام گیس پائپ لائنوں کو بحال کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :