بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے شادی کرلی، تصاویر بھی شیئر کردیں

لکھا کہ شکر الحمدللّٰہ، یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اب ہم شادی شدہ ہیں

جمعرات 28 اگست 2025 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور انسٹاگرام پر بیڈمنٹن پلیئر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے زندگی کے اس نئے باب کی شروعات پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ شکر الحمدللّٰہ، یہ بتاتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اب ہم شادی شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

37 سالہ کھلاڑی نے اپنے مستقبل کے لیے دعاگو ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّٰہ اس بندھن کو سلامت رکھے اور اسے ہمیشہ محبت، رحمت اور برکت کا ذریعہ بنائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قرآنی آیت بھی شیئر کی۔پلوشہ بشیر 17 اگست کو شادی کے بندھن میں منسلک ہوئی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے اب سے کچھ دیر قبل کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان کرتے ہی مداحوں، عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔