بیرسٹر سلطان نے ڈاکٹر انیلہ کمال کی بطور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آزاد کشمیر کی منظوری دے دی

جمعرات 28 اگست 2025 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے وائس چانسلرکے عہدے کے لئے سینٹ وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کی طرف سے بھیجے گے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے تین امیدواروںپروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل اور پروفیسر ڈاکٹرشاہد احمد خان سے انٹرویوز کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انٹرویوز کے بعد وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے وائس چانسلرکے عہدے کے لئے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والی امیدوارہ پروفیسر ڈاکٹرانیلہ کمال کی بطور وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے لئے حتمی منظوری دے دی ۔

متعلقہ عنوان :