{ عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

د*وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ی*وفد میں حاجی محمد اسحاق،جنید وارثی،شہزاد خان،رانا شکیل،ثاقب بھٹی و دیگر شامل تھے

جمعرات 28 اگست 2025 21:05

sلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) تحریک منہاج القرآن و عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں کے وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔وفد نے گورنر پنجاب کو منہاج القرآن کی42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نئی نسل کے دلوں میں عشق مصطفیؐ کی شمعیں روشن کر رہے ہیں۔

انہیں علم و امن کا سبق پڑھا رہے ہیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی خدمات کا معترف ہوں۔دریں اثنا گورنر پنجاب نے عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کاکہ تاجر برادری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔تاجر برادری کا روزگار کی فراہمی میں بڑا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

تاجروں کے مسائل کے حل میں بطور گورنر میں جو بھی کردار ادا کر سکا کروں گا۔

وفد میں چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول،جنید وارثی،رانا شکیل،محمد ثاقب بھٹی،شہزاد احمدخان،محمد نعیم،چوہدری حبیب الرحمان،شبیر احمد،عبد الحفیظ چوہدری شامل تھے۔وفد نے گورنر پنجاب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف بطور تحفہ دیں اور عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا