ڈپٹی کمشنرخانیوال نے دریاؤں، نہروں اور ہیڈ ورکس کے قریب جمع ہونے پر پابندی لگادی ،دفعہ 144 کا نفاذ

جمعہ 29 اگست 2025 13:10

خانیوال 29 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا ہے کہ خانیوال میں دریاؤں، نہروں اور ہیڈ ورکس کے قریب جمع ہونے پر پابندی ہے جس کیلئے دفعہ 144 کے تحت حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ،ہیڈ سدھنائی سمیت تمام حساس مقامات پر اجتماع سختی سے ممنوع ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے مزید کہا کہ 29 اگست 2025 سے 28 ستمبر 2025 تک دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ اقدام انسانی جانوں کے تحفظ اور حادثات سے بچاؤ کیلئے اٹھایا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :