برازیل کے ساتھ تعاون بڑھانے، برکس ممالک کے ساتھ یکطرفہ پالیسیوں اور دبائو کے خلاف کام کرنے کے خواہشمند ہیں،چین

جمعہ 29 اگست 2025 13:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ برازیل کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور برکس ممالک کے ساتھ یکطرفہ پالیسیوں اور دبائو کے خلاف کام کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز اپنے برازیلی ہم منصب ماورو وییرا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ چینی وزارتِ خارجہ سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ چین برازیل کے ساتھ سٹریٹجک باہمی اعتماد اور باہمی حمایت کو مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :