بھمبر نالہ جات میں نہانے یا نالوں کے اندر جانے پر پابندی عائد

جمعہ 29 اگست 2025 14:25

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز نے خبردار کیاہے کہ نالہ جات میں نہانے یا نالوں کے اندر جانے پر پابندی عائد ہے۔گذشتہ روز بھی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحت ضابطہ کاروائی جاری ہے۔عوام سے متعدد بار اپیل کی گئی ہے اس حوالے سے بچوں کے والدین،اساتذہ علماء کرام،صحافی و سول سوسائٹی مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ کوشش کریں اور بالخصوص کم عمر بچوں کو نالوں سے ہر صورت دور رکھیں۔

والدین یا گھر کے سربراہ کی تھوڑی غلطی اور غفلت عمر بھر کاپچھتاوا ہوتاہے۔معذور افراد کی طبی خدمت کا سلسلہ جاری بھمبرسٹی اور سماہنی کے بعد تحصیل برنالہ میں بھی معذور افراد کے لیے خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ محمد یوسف چوہدری چیئرمین ضلع کونسل بھمبر نے بی ایچ یو خیروال کیمپ کیا۔

(جاری ہے)

گرد نواح کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی فری چیک کیا گیا اور بیماری کی تشخیص کر کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا ڈائریکٹر آئی سی آر ایس ڈاکٹر جنید نیڈسٹرکٹ چیئرمین کو اپنے پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی انکا مزید کہنا تھا اگر کوئی بھی مریض جس کا ہاتھ ? پاؤں ٹانگ کٹی ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرے مظفرآباد میں ہمارا ہسپتال ہے جہاں مکمل طور پر انکا علاج میڈیسن کھانا رہائش گاہ کا زمہ ہمارے ہسپتال کی طرف سے ہو گا ہمارے پروگرام کا مقصد جو لوگ معاشرے میں خود کو بوجھ سمجھتے ہیں انکو سہارا دینا جسم کے آزا ہمارے پاس موجود ہیں جو ہمارا ادارہ خود تیار کرتا ہے ہر ضلع کے ہر تحصیل کے اندر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے