راجہ اکمل خان کو ایس ایس پی پلندری تعینات کر دیا گیا

جمعہ 29 اگست 2025 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)ایس ڈی سدہنوتی تبدیل ،راجہ اکمل خان کو ایس ایس پی پلندری تعینات کر دیا گیا، ندیم عارف کرنٹ چارج ایس پی کو مرکزی دفتر مظفرآباد حاضر کر دیا گیا، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے ایس ڈی پلندری ندیم عارف کی مظفرآباد مرکزی دفتر کے ساتھ منسلکی اور مرکزی دفتر میں حاضر راجہ اکمل خان سینئر ایس پی کو سدہنوتی ضلع کا انچارج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، راجہ اکمل خان نے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔