دیر لوئر،پولیو کے خاتمے میں علما ، مذہبی سکالرز ، ڈاکٹرز ، سوشل ورکرز اور والدین اپنا کردار ادا کریں ، دپٹی کمشنر

جمعہ 29 اگست 2025 14:50

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) آئندہ نسل کو پولیو سے بچانا ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ڈی سی دیر لوئر نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے میں علما ، مذہبی سکالرز ، ڈاکٹرز ، سوشل ورکرز اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد نیاز، ای پی ائی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ولی خان اور ڈویژنل ایریا انچارج عرفان خواجہ کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر ستمبر میں شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں ، علماٗ ، مذہبی سکالرز ، ڈاکٹرز ، سوشل ورکرز اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔ پولیوکا واحد علاج پولیو کے قطرے ہیں ۔ پولیو کا خاتمہ اور ائیندہ نسل کو پولیو سے بچانا ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے۔\378

متعلقہ عنوان :