مغرب خیرسگالی کا مظاہرہ کرے تو ہم منصفانہ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کو تیار،ایران

جمعہ 29 اگست 2025 15:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)ایران نے کہا ہے کہ اگر مغربی طاقتیں سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں تو ہم اپنے متنازع جوہری پروگرام پر منصفانہ اور متوازن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کو بھیجے گئے ایک خط میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران منصفانہ اور متوازن سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ دیگر فریقین سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔