جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ڈویزنل کمشنر میرپورخاص

جمعہ 29 اگست 2025 16:50

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے مختلف پروگرام ترتیب دیں تاکہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔ یہ ہدایت انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں ڈویژن کے متعلقہ افسران کے ساتھ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیں اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پرائمری اسکولز پروفیسر ممتاز علی کھوڑو اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری سکولز پروفیسر جمیل احمد قریشی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں تعلقہ اور ضلعی سطح پر قرات، تقریری اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے۔ اسی طرح پرائیویٹ اسکولوں میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سول ڈیفنس کی جانب سے ریلیوں اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے رضاکار اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر جلسے اور جلوسوں کے راستوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔ \378

متعلقہ عنوان :