Live Updates

پنجاب،ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

جمعہ 29 اگست 2025 12:00

پنجاب،ریسکیو ٹیم نے کتے کے ننھے بچوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا، ویڈیو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)پنجاب میں ریسکیو اہلکاروں ننھے کتوں کو سیلاب میں بہنے سے بچالیا۔تفصیلا ت کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے جس میں پاک فوج، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کا عملہ سمیت دیگر ادارے بھی شامل ہیں جو لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں سوشل میڈیا پر ریسکیو کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس کی سوشل میڈیا صارفین تعریف کررہے ہیں۔یہ ویڈیو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی ہے جو سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے کتے کے ننھے بچوں کو ریسکیو کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس پانی بھرا ہوا ہے اور مٹی کے ایک ٹیلے پر کتے کے 3 ننھے بچے موجود ہیں جنہیں دیکھتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے انہیں بچایا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو سراہا جارہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات