چین کا 2035 تک جدید شہر وں کی بنیادی تکمیل پر زور

جمعہ 29 اگست 2025 16:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)شہروں کی اعلیٰ معیاری ترقی کی مناسبت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی آراء حال ہی میں جاری کی گئیں،یہ آراء اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ایک جدید، قابل رہائش، خوبصورت، لچکدار، مہذب اور سمارٹ جدید شہر کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ، شہروں کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دیتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل شہری جدیدکاری کا ایک نیا راستہ نکالا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آراء کے مطابق اہم اہداف یہ ہیں کہ 2030 تک ، جدید شہروں کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوگی ، شہر کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے مطابقت کے لئے پالیسی کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا ، رہائشی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی ، سبز تبدیلی کو مزید فروغ دیا جائے گا ، حفاظت کی بنیاد کو مستحکم کیا جائے گا ، ثقافتی کشش کا مکمل مظاہرہ کیا جائے گا ، اور حکمرانی کی سطح کو بہت بہتر بنایا جائے گا۔ آراء کے مطابق 2035 تک جدید عوامی شہر بنیادی طور پر مکمل ہوجائیں گے۔