امریکی رکن کانگریس کا تائیوان کا غیر قانونی دورہ سنگین خلاف ورزی ہے،چینی وزارت خارجہ

جمعہ 29 اگست 2025 16:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکی رکن کانگریس کا تائیوان کا غیر قانونی دورہ چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔جمعہ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی رکن کانگریس کے تائیوان کے غیر قانونی دورے کے حوالے سے کہا کہ چین ہمیشہ سے امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکی رکنِ کانگریس کا تائیوان کا غیر قانونی دورہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے اور تائیوان کے علیحدگی پسند گروہوں کو غلط سگنل فراہم کرتا ہے۔،چین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں پر قائم رہے، کسی بھی بہانے سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے، تائیوان کے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت کرنے، امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تعلقات، اور آبنائے تائیوان میں تناؤ پیدا کرنے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :