قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب کر لیا گیا

جمعہ 29 اگست 2025 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1)کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔