وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 30 اگست 2025 13:45

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی  کے لیے ٹاسک فورس تشکیل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع پشاور کی ترقی اور بہتری کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس میں معاون خصوصی محمد عاصم خان ،صوبائی وزیر مینا خان آفریدی ، ایم این اے آصف خان ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، کمشنر پشاور ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی پی ڈی اے شامل ہیں۔ ٹاسک فورس پشاور میں مختلف محکموں کے ترقیاتی اقدامات کےلیے رابطہ کاری سمیت اتھارٹیز کی بہتری کی کوششوں ، بلڈنگ کنٹرول اور پشاور کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔ اس کے علاوہ پشاور کے ٹریفک مینجمنٹ کےلیے تجاویز بھی تیار کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :