تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:11

تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)کراچی میں سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹائون کے چیئرمین فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمی نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لیا جس کے بعد سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو رہا کردیا گیا، مقدمے میں گرفتار فرحان غنی کے تین ساتھیوں کو بھی رہائی مل گئی۔

(جاری ہے)

فرحان غنی کے وکیل نے بتایا کہ مدعی مقدمی سہیل نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لے لیا تھا، مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی تھی۔فرحان غنی کے وکیل وقار عالم عباسی نے بتایا کہ پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم کو رہا کیا،انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں، صرف تفتیشی افسر ملزمان کی رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔یاد رہے کہ یاد رہے کہ سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔