جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:28

جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس کو روانہ نہیں کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جارہا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی۔