بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،مکان اور گھریلوسامان جل کر خاکستر

جمعہ 29 اگست 2025 23:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ایبٹ آباد میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے مکان اور گھریلوسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ گلیات کے علاقہ تاجوال نوشہرہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث سردار زعفران کے مکان میں آتشزدگی کے نتیجہ میں مکان اور تمام گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کے مطابق آگ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو دی گئی لیکن کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئی۔۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان کے نیچےزندگی گزارنے پر مجبور ہے۔علاقہ مکینوں اور عمائدین نے مخیر حضرات اور حکومتی نمائندوں سے متاثرین کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :