
مولانا ہدایت الرحمن کا اورماڑہ شہر میں مکمل ہونے والی 2 کلومیٹر طویل بلیک ٹاپ انٹرنل سڑک کا افتتاح
جمعہ 29 اگست 2025 23:16
(جاری ہے)
اس موقع پر مولانا نے اورماڑہ کے دیہی علاقے بل میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی اور پی پی ایچ آئی کے مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن افیسر صابر حیاتان کے ہمراہ ایک نئے بنیادی مرکز صحت کا افتتاح کیا۔
اسی طرح تاک اور بل میں مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی۔ اورماڑہ شہر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد بلوچ کے ہمراہ بوائز و گرلز ہائی اسکولز کا بھی معائنہ کیا اور تعلیمی سہولیات کے مسائل دریافت کیے۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مولانا نے اورماڑہ شہر میں مکمل ہونے والی 2 کلومیٹر طویل بلیک ٹاپ انٹرنل سڑک کا افتتاح کیا اور متعلقہ محکمے کو شولڈرز کی فوری تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے اورماڑہ فٹبال اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے سے متعلق تجاویز سنیں۔عوامی رابطہ مہم کے دوران رکن صوبائی اسمبلی نے اورماڑہ پبلک لائبریری، کلب اور اورماڑہ پریس کلب کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اورماڑہ پریس کلب کے لیے 2 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔عوامی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے فٹبال کے شائقین کے لیے ایک بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
-
پنجاب کے بعد سکھر گڈو بیراجوں کے مقام پرسیلابی صورتحال برقرار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے اور این او سی دینے والوں پر مقدمہ ہونا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ
-
ملکی ترقی میں نوجوانوں کو بھر پورکردارادا کرنا ہوگا،تعلیم یافتہ نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کی آواز بنیں،رانامشہود احمد خان
-
اسلام آباد ایئرپورٹ دبئی جیسا آدھا بھی کردیں تو بڑی کامیابی ہوگی، فواد چوہدری کا ردعمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.