رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فوڈ اسٹیشن کے درمیان 15 فیصد خصوصی رعایت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 29 اگست 2025 22:21

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فوڈ اسٹیشن (فاسٹ فوڈ پوائنٹ) کے درمیان 15 فیصد خصوصی رعایت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔نائب صدر چیمبر افضال احمد اور فوڈ اسٹیشن کے سی ای او محبوب امین نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

نائب صدر افضال احمد نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اپنے ممبران اور تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے تحت چیمبر کے موجودہ ممبران کو تمام فاسٹ فوڈ آئٹمز پر %15 خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔

فوڈ اسٹیشن کیسی ای او محبوب امین نے کہا کہ چیمبر کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو 15 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا مزیدانہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے ساتھ تعاون ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران شہباز احمد، حشمت علی، ریاض الرحمان اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :