[ فیصل آباد،فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات و رویہ جاتی سائنسز میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 29 اگست 2025 22:35

ح* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء)فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات و رویہ جاتی سائنسز میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب منعقد ہوئی۔جس میں مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی شرکت کو سراہا گیا۔ تقریب کا موضوع''نسل در نسل ذہنی امراض کی منتقلی میں خطرات اور حفاظتی عوامل کے نمونی'' تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر سربراہ شعبہ نفسیات میڈیکل یونیورسٹی نے شرکت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ خاور، چیئرپرسن شعبہ نفسیات گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے بطور پرنسپل انویسٹی گیٹر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے کہا کہ ذہنی امراض کی بین النسلی منتقلی کو سمجھنے اور ان کے خطرات و حفاظتی عوامل کی نشاندہی کے لئے یہ تحقیق اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔اس موقع پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے مطالعات نہ صرف سائنسی بنیادوں پر رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لئے عملی معاونت بھی مہیا کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :