سندر: شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جمعہ 29 اگست 2025 22:55

سندر: شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) لاہور کے علاقے سندر میں شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ ایس ایچ او سندر اسد اقبال کا کہنا تھا کہ علی حسن نامی شخص نے سابقہ بیوی کوقتل کرکیخودکشی کی، 30سالہ انیقہ کو اس کے سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔ ملزم نے بعد میں اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھی، لواحقین کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے، کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

پولیس تحقیقات کے مطابق مقتولہ طلاق لے کر دوسری شادی کرنا چاہتی تھی، انیقہ نے علی حسن سے طلاق کیلئے خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا، ملزم علی حسن گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھر داماد تھا، ملزم کی مقتولہ سے پسند کی شادی تھی، ملزم شادی کے بعد سے ہی گھر داماد کے طور پر رہ رہا تھا، لڑکی کی فیملی کو لڑکے کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں۔