پبی، جعلی پولیس مقابلے پر زخمی ملزمان کے لواحقین کا احتجاج

ہفتہ 30 اگست 2025 02:50

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) اضاخیل پولیس کا مبینہ جعلی مقابلہ میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتاری پر ان کے بھا ئیوں کا شد ید رد عمل سا منے آیا دو نوں بھا ئیوں نے ویڈیو پیغام بھی ہسپتال سے جاری کیا کہ بھائیوں کو دو دن پہلے گھر سے اٹھایا گیاواقعہ کو جعلی مقابلہ قرادیالواحقین کا کہناتھا کہ ہمارے کہنے پر ایم پی اے میاں عمر نے پولیس سے رابطہ کیا تھا اس کو بھی علم ہے عوام اور گرفتار دو افراد کے رشتہ دا سراپا احتجاج ہے کہ یہ کونسا انصاف ہے گھر سے لے جا نے والے افراد کو پو لیس ملز م ظا ہر کر کے ما رتے ہیں انہوں نے آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او نوشہرہ واقعہ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جعلی مقا بلہ کا رنگ دینے والے پو لیس افسران کے خلاف کارا ئی کریں۔

متعلقہ عنوان :