ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کا چکوٹھی اور گاؤں بیلہ سیداں کا دورہ، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

ہفتہ 30 اگست 2025 13:01

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال نے چکوٹھی بیلا سیداں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دریائے جہلم میں پانی کی بلند سطح کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہ چکوٹھی کے نواحی گاؤں *بیلہ سیداں* بھی گئیں، جہاں اہلِ علاقہ نے ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، خصوصاً سڑک اور بنیادی سہولیات کی کمی سے آگاہ کیا۔ محترمہ بینش جرال نے عوامی مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر موجود آفسران کو فوری اقدامات کی ہدایات دیں۔انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :