ڈائریکٹرایس ڈی ایم اے راجہ نعمان شفیق کا جہلم ویلی کا دورہ ، دریائے جہلم کے بہاؤ اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 30 اگست 2025 13:01

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے راجہ نعمان شفیق کا جہلم ویلی کا دورہ، دریائے جہلم کے بہاؤ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم ای) راجہ نعمان شفیق نے گزشتہ روز اپنے سٹاف کے ہمراہ جہلم ویلی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دریائے جہلم کے بہاؤ میں حالیہ اضافے کا جائزہ لیا اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا معائنہ کیا ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے نے مقامی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بروقت حفاظتی اقدامات اپنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر محفوظ مقامات کا رخ کریں اور ضلعی انتظامیہ و ایس ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

راجہ نعمان شفیق نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے، ریسکیو ٹیمیں، کنٹرول روم اور دیگر متعلقہ ادارے ہمہ وقت مستعد ہیں۔ انہوں نے مقامی عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی مدد آپ کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔اس موقع پر ایس ڈی ایم اے کی ٹیم نے کمیونٹی کو فلڈ ایمرجنسی کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کیے اور ہنگامی رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے۔

متعلقہ عنوان :