شہریوں کو بارشی پانی سے جلد از جلد نجات دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئےکارلائے جائیں،ڈپٹی کمشنر بھکر

ہفتہ 30 اگست 2025 16:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف بارش کے دوران اچانک محلہ کروڑیاں والا پہنچ گئے۔انہوں نے موقع پرکھڑے پانی کی نکاسی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے جاری آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بارشی پانی سے جلد از جلد نجات دلانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئےکارلائے جائیں۔

انہوں نے ایم سی عملہ کو سکر مشینوں اورڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے نکاسی آب کے عمل کو تیز رفتار بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی بدولت بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جس کے ازالہ کیلئے ضلعی انتظامیہ دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے۔\378

متعلقہ عنوان :