Live Updates

سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 30 اگست 2025 17:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے قائم میڈیکل کیمپ میں ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ کیمپ میں مریضوں کو ادویات، علاج اور دیگر بنیادی طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ دن رات متاثرین کی خدمت میں مصروف ہے۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک میں قائم میڈیکل کیمپ عوامی خدمت کا شاندار نمونہ ہے، جہاں سینکڑوں متاثرین کو روزانہ طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریلیف سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے اور کسی متاثرہ شخص کو علاج یا دوا کے بغیر واپس نہیں بھیجا جا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس آزمائش کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شریفاں بی بی میموریل ہسپتال میں قائم میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں فوری اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے طبی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کاوشیں متاثرین کی بحالی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات