یو ایس اوپن ٹینس میچ کے دوران لڑکے نے اسٹیڈیم میں لڑکی کو پرپوز کردیا

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)یو ایس اوپن ٹینس میں بیلاروسی کھلاڑی سبالانکا اور کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ فرنینڈز کے میچ کے دوران ایک لمحہ یادگار بن گیا جس دور انایک لڑکے نے اسٹیڈیم میں اپنی محبوبہ لڑکی کو پرپوز کردیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران اس خوبصورت لمحے کو کمنٹیٹرز سمیت اسٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔میچ کے بعد بیلاروسی ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے کہا کہ دورانِ میچ اٴْنہوں نے اس طرح کا خوشگوار واقعہ پہلی دیکھا ہے، وہ خوبصورت لمحات تھے لیکن ان کا فوکس گیم پر تھا۔ ٹینس کھلاڑی سبالانکا نے جوڑے کو شادی کی پیشگی مبارک باد بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :