کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پولارڈ سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔

(جاری ہے)

وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔

کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلی جانے والی 19 رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا بھی لگایا اور سی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔اس سے قبل ایون لوئس 203 چھکوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔

متعلقہ عنوان :