ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کا نائب تحصیلدار ایاز چغتائی کے ہمراہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ چکوٹھی اور گائوں بیلا سیداں کا دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

)چناری (آن لائن)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کا نائب تحصیلدار ایاز چغتائی کے ہمراہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ چکوٹھی اور گائوں بیلا سیداں کا دورہ، دریائے جہلم میں پانی کی بلند سطح کا جائزہ ، چکوٹھی کے نواحی گاؤں بیلہ سیداںمیںاہلِ علاقہ سے ملاقات ،مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل، خصوصاً سڑک اور بنیادی سہولیات کی کمی سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر موجود افسران کو فوری اقدامات کی ہدایات دیں،انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال نے کوٹلہ کے مقام پر دریائے جہلم کے واٹر لیول آبزرویشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا،اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں طغیانی کی صورتحال ہے اور پانی کی سطح معمول سے کہیں زیادہ بلند ہو چکی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہائش اختیار کریں،انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل تیار رکھنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :