ک*محکمہ صحت ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام HPV (ہیومن پاپیلوما وائرس) آگاہی سیمینار

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

!چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)محکمہ صحت ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام HPV (ہیومن پاپیلوما وائرس) آگاہی سیمینار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیپہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں آگاہی سیشن کا مقصد یہ ہے کہ بچے از خود بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ صحت ادویات، ویکسین بھی فراہم کرے گا ویکسین لگانے کا فائدہ یہ ہے کہ مستقبل میں مزید خطرناک بیماریوں کو روکا جا سکے اور تمام اساتذہ کرام سکولوں میں بچوں سیشن دیں ،تاکہ ہر ایک تک یہ پیغام پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی تمام اساتذہ کرام ،سول سوسائٹی کو بھر پور تعاون کرنا ہو گا تاکہ اس طرح کے امراض سے بچا جا سکے ،اس سیشن کی (Facilitator) ضلع جہلم ویلی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ٹریننگ میڈم قرت العین تھیں، ان کے ہمراہ ڈاکٹر عائشہ جرال (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) عمر علی اعوان، ٹی ایس اے (WHO) نے بھی سیشن دیے، سیشن کے دوران میڈم قرہ العین نے سکول کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو HPV کے حوالے سے آگاہ کیا اور درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی، ویکسین بچوں کو 9 تا 14 سال HPV.1 کی عمر میں لگائی جا رہی ہے ،یہ ویکسین مستقبل میں خواتین کو سرطانِ رحم (Cervical Cancer) سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت اہم اور موثر ہے، ویکسین عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق محفوظ اور آزمودہ ہے، بعدازاں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیپہ عزیز الرحمان اور دیگر شرکاء نے بھی سیشن دیے اور محکمہ صحت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا سیشن کے اختتام پر سوال و جواب (Q&A) سیشن بھی رکھا گیا جس میں طالبات اور اساتذہ نے HPV ویکسین کے بارے میں سوالات کیے اور تسلی بخش جوابات حاصل کیے،یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، اور شرکاء میں HPV ویکسین کے متعلق آگاہی اور اعتماد میں اضافہ دیکھنے کو ملا،اس موقع پر ڈاکٹر عاصف میڈیکل آفیسر لیپہ، تحصیل انتظامیہ لیپہ، سول سوسائٹی،بوائز ڈگری کالج لیپہ،گرلز ڈگری کالج لیپہ مختلف سکولوں کے سٹاف اور طالبات نے شرکت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :