ف*پہلا ون ڈے‘ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 7 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے آخری اوور میں دلشان مدوشانکا کی ہیٹرک کی بدولت زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 299 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین کرن 70، کپتان شان ولیمز 57 اور ویسلے مدھاویرے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برائن بینیٹ، برینڈن ٹیلر، بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاروا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ٹونی مونیونگا 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشانکا نے 4 اور اسیتھا فرننڈو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

کمنڈو مینڈس نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز اسکور کیے۔پتھم نسانکا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جینتھ لیانگے اور کمنڈو مینڈس برق رفتار 70 اور 57 بالترتیب رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔کوشل مینڈس 38، سدیرا سماراوکرما 35، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور نشان مدوشکا 0 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے 2 جبکہ شال ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزرابانی اور ٹریور گوانڈو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :