oنوشہرہ ،زیارت کاکاصاحب گل ڈھیری میں فائرنگ ،نوجوان ہلاک

ہفتہ 30 اگست 2025 21:10

a نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)نوشہرہ چارسدہ کے نوجوان کو زیارت کاکاصاحب گل ڈھیری فائرنگ کرکے بے دردی سے موت کے گھات اتاردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت زیشان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول ترلاندے نستہ چارسدہ کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کو قریب سے تین فائرکرکے موت کے گھات اتاردیاگیا۔پولیس نے مقتول کا موبائل ڈیٹا اور دیگر شوائد حاصل کرلیے ہیں۔مقتول کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے ورثا کو اطلاع کردی گئی ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے بھی دیکھے جارہے ہیں۔ورثا کے پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کیاجائیں گا