اسرائیلی حملے میں وزیر اعظم اور دیگر وزرا جاں بحق ہوگئی: حوثیوں نے تصدیق کردی

اتوار 31 اگست 2025 13:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)حوثیوں نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ ان کی غیر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ احمد غالب الرہوی اور کئی وزرا گزشتہ جمعرات کو صنعا پر ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی گروپ انصار اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حکومت کے سربراہ اور کئی وزرا کو ایک معمول کی ورکشاپ کے دوران نشانہ بنایا، یہ ورکشاپ حکومت اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کر رہی تھی۔ یہ واقعہ صنعا میں پیش آیا۔ گروپ نے مزید بتایا کہ کئی وزرا درمیانے اور سنگین زخموں کا شکار ہوئے ہیں اور وہ زیر علاج ہیں۔ تاہم ان کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :