انتظامیہ نے گدون امازئی کے گائوں دالوری خوڑ کی حد بندی مقامی مشران کی موجودگی میں کردی

اتوار 31 اگست 2025 17:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ضلع صوابی کے دشوار گزار دور افتادہ پہاڑی علاقے گدون امازئی کے مختلف علاقوں کو فلڈ زون قرار دیئے گئے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان نے ایس ڈی او ایریگیشن، تحصیلدار اور ریونیو اسٹاف کے ہمراہ گدون امازئی کے گائوں دالوری خوڑ کی حد بندی مقامی مشران کی موجودگی میں کی.حد بندی سے یہ واضح ہوا کہ خوڑ پر لوگوں نے تجاوزات کیں ہیں، جس کے نتیجے میں خوڑ کی چوڑائی بہت تنگ ہو کر رہ چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے متعلقہ علاقے کو فلڈ زون قرار دے دیا اور کہا کہ بارشوں کے موسم میں علاقے کے مکینوں کو انتہائی محتاط رہنا ہوگا ۔ دریں اثنااسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان کی نگرانی میں گزشتہ روز بھی دالوڑی بالا کے علاقے میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری رہی،اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیرحاجی رنگیز خان نے زخمی افراد میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :